ملیہ سینئر کالج بیڑ میں سیرت النبی ﷺ کے پر مسرت موقع پر نعت خوانی کا کامیاب انعقاد

ملیہ سینئر کالج بیڑ میں سیرت النبی ﷺ کے پر مسرت موقع پر نعت خوانی کا کامیاب انعقاد
بیڑ: عید ملاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر بتاریخ 25 اگست 2026 ملیہ سینئر کالج بیڑ کے شعبہ اردو کی جانب سے نعت خوانی پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کی رہنمائی ادارہ کی سیکریٹری مسز خان صبیحہ باجی اور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد الیاس فاضل نے کی. پروگرام کی صدارت وائس پرنسپل پروفیسر شوکت اللہ حسینی نےکی۔
پروگرام کے مہمان خصوصی مولانا عبد الصمد ندوی صدر شعبہ عربی موجود تھے اور ججس کے فرائض مفتی احمد اور حافظ و قاری ایاز نے انجام دی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر قاضی عرشیہ جبین نے ادا کیے۔ پروگرام میں پہلا انعام بی اے سال اوّل کی طالبہ شیخ اقراء قیصر نے حاصل کیا جبکہ انعام دوم بی ایس سی سال اوّل کے طالب علم سید ریان رفیق اور انعام سوم صوئبیہ ابرار خان نے حاصل کیا۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمد مزمل فاروقی، عبد الجبار انصاری، ڈاکٹر محمد ناصر باغبان نے اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ، طلباء و طالبات موجود تھی.



