نیشنل

تین ہفتوں میں 60 نومولود کی موت، مالدہ ہاسپٹل میں ہلا دینے والا سانحہ

مغربی بنگال میں تین ہفتوں کے دوران 60 نومولود بچوں کی موت سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل (MMCH) میں اگست کے آغاز سے اب تک یہ اموات ہوئی ہیں۔ دوسرے ہفتے میں ایک ہی دن 10 نومولود بچوں کی موت نے معاملے کو مزید سنگین بنا دیا، جس کے بعد ریاست کے محکمہ صحت نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 

مقامی حکام کے مطابق، ہلاک ہونے والے 60 بچوں میں سے 44 کو پہلے مختلف ہاسپٹلس میں بیماری کے باعث داخل کرایا گیا تھا۔ حالت میں بہتری نہ آنے پر انہیں مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

 

حکومت نے MMCH کے علاوہ ان ہاسپٹلس کے انتظامی امور اور وہاں دستیاب طبی سہولیات کی بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ایک ہی دن مرنے والے 10 بچوں میں سے دو کی پیدائش میڈیکل کالج میں ہوئی تھی، جبکہ دیگر 8 بچے دوسرے ہاسپٹلس میں پیدا ہوئے تھے۔

 

ان اموات کے سلسلے میں حکومت کو ابتدائی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بچوں کی موت کی اہم وجوہات میں سانس لینے میں دشواری، یرقان اور پیدائشی امراضِ قلب شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button