جرائم و حادثات

مسکان نامی ماڈل کا گھر میں گھس کر قتل۔ دہلی میں سنسنی خیز واردات

نئی دہلی: ملک کے دارالحکومت دہلی میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ مغربی دہلی کے تلک نگر علاقے میں 21 سالہ ماڈل مُسکان کو اس کے گھر میں ہی بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔

 

مغربی دہلی کے تلک نگر علاقے میں 21 سالہ نوجوان لڑکی اور ماڈل مُسکان کو اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ گھر میں اکیلی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ایک حملہ آور گھر میں داخل ہوا اور چاقو سے اس کے پیٹ پر شدید وار کیے۔ شدید زخمی حالت میں اسے اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق مقتولہ مُسکان ڈگری کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم ماڈل کے طور پر بھی کام کرتی تھی۔ وہ تلک نگر کے نیو مہاویر نگر علاقے میں واقع ایک عمارت میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتی تھی۔یہ واقعہ چہارشنبہ کی شام تقریباً 5 بجے پیش آیا جب مُسکان گھر میں اکیلی تھی۔ آس پاس رہنے والے لوگوں نے اس کی چیخنے کی آوازیں سنیں اور فوراً وہاں پہنچے۔ انہوں نے مُسکان کو خون میں لت پت پایا۔

 

اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن جسم پر چاقو کے شدید زخم ہونے کی وجہ سے اسپتال پہنچنے تک اس کی موت ہوچکی تھی۔مقامی لوگوں اور مقتولہ کے ارکان خاندان نے الزام لگایا ہے کہ اس واردات کے پیچھے عمران نامی نوجوان کا ہاتھ ہوسکتا ہے، جو مُسکان کے جم میں ٹرینر کے طور پر کام کرتا تھا۔

 

مُسکان کے دوستوں کے مطابق عمران گزشتہ کچھ عرصے سے اسے ہراساں کر رہا تھا۔مُسکان کے دوستوں نے بتایا کہ عمران گزشتہ کچھ عرصے سے اسے ہراساں کر رہا تھاشبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مُسکان کی جانب سے عمران کی پیشکش مسترد کیے جانے کی وجہ سے یہ حملہ کیا گیا ہو۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور آس پاس موجود سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ شروع کردی۔پولیس نے عمران کے گھر کے ساتھ ساتھ اس جم کا بھی معائنہ کیا جہاں وہ کام کرتا تھا اور اس کے ارکن خاندان سے پوچھ گچھ کی۔

 

اعلیٰ حکام نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے کئی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تمام ممکنہ پہلوؤں سے تحقیقات تیز کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button