جرائم و حادثات

مکتھل میں 53 سالہ خاتون کی عصمت ریزی ؛ دو نوجوان گرفتار

مکتھل میں 53 سالہ خاتون سے عصمت دری، دو نوجوان گرفتار

مکتھل پولیس نے 53 سالہ خاتون سے عصمت دری کے معاملے میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا۔ ڈی ایس پی مہیش نے مکتھل پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو طبی علاج کے لیے مکتھل سرکاری اسپتال منتقل کیا اور اس کا بیان ریکارڈ کیا۔

 

اس معاملے میں مکتھل پولیس نے ایف آئی آر نمبر 342/2026 کے تحت بی این ایس کی دفعہ 70(1) میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی تھیں۔ ضلع ایس پی ڈاکٹر ونیت، آئی پی ایس کی ہدایت پر پولیس نے تفتیش میں تیزی لاتے ہوئے مکتھل کے رہنے والے بویا اراوند (19) اور بویا وجے (19) کو گرفتار کرلیا۔

 

ڈی ایس پی مہیش نے مکتھل سی آئی رام لال، ایس آئی راجو اور پولیس عملہ کی کارروائی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو ہر ممکن پولیس مدد فراہم کی جائے گی۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button