تلنگانہ
حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے ان اضلاع میں آج بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج بھی ریاست کے کئی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز بھی کئی اضلاع میں بارش ہوئی جبکہ اب بھی موسم ابر آلود ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شمالی اور مشرقی تلنگانہ میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ عادل آباد، آصف آباد، جگتیال، منچریال، بھوپال پلی، مُلُگو، بھدرادری کوتہ گوڑم، محبوب آباد،
ورنگل، نرمل اور نظام آباد اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پداپلی اور کریم نگر اضلاع میں بھی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا کہ حیدرآباد میں بھی دوپہر کے بعد بارش ہونے کا امکان ہے۔




