ایجوکیشن

قومی یومِ کھیل پر ”میجر دھیان چند ایکسیلنس ایوارڈس 2026“ تقریب کاانعقاد

قومی یومِ کھیل پر ”میجر دھیان چند ایکسیلنس ایوارڈس 2026“ تقریب کاانعقاد

تلنگانہ کو کھیلوں کے میدان میں ملک کی صفِ اول کی ریاست بنانے نوجوان کھلاڑی آگے آئیں : پروفیسر وی بالاکشت ریڈی

حیدرآباد(راست) قومی یومِ کھیل کے موقع پر تلنگانہ انٹلیکچوئلز فورم (تلنگانہ میدھاولو فورم) کی ریاستی شاخ کے زیرِ اہتمام بشیر باغ پریس کلب آڈیٹوریم میں ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں عظیم اولمپک ہاکی کھلاڑی اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ میجر دھیان چند کی یومِ پیدائش کی مناسبت سے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

 

اور کھیلوں کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے پروفیسرس اور فزیکل ڈائریکٹرس کو ”میجر دھیان چند ایکسیلنس ایوارڈس 2026“دیاگیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر ویبالاکشت ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں اور فزیکل ڈائریکٹرس کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور خدمات کے ذریعے تلنگانہ کو کھیلوں کے میدان میں ملک کی صفِ اول کی ریاست بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کو کھیلوں کی دنیا میں ایک اہم مرکز کے طور پر ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن اور ریاستی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔حیدرآباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس بی چندر کمار نے کہا کہ کھیلوں میں حصہ لینے سے جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی دباؤ میں بھی کمی آتی ہے اور انسان صحت مند، متوازن اور خوشگوار زندگی گزار سکتا ہے

 

۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ سخت محنت، نظم و ضبط اور مستقل مزاجی کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں بلند مقام حاصل کریں۔تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے وائس چیئرمین پروفیسر اٹیکلا پُرشوتّم نے میجر دھیان چند کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستانی ہاکی کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے اپنی غیر معمولی کھیل کی صلاحیتوں کے ذریعے ہندوستانی ہاکی کو عالمی سطح پر منفرد شناخت دلائی اور ملک کا نام روشن کیا۔اس موقع پر صدرِ جمہوریہ ایوارڈ یافتہ اور سابق رنجی کرکٹر کے سائی بابا نے کھیلوں کے طلبہ کو فراہم کی جانے والی مختلف سہولتوں، امداد اور تعاون کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔

 

عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر کے دیپلا نے تلنگانہ کے کھلاڑیوں اور طلبہ کی جانب سے مختلف کھیلوں میں حاصل کی گئی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ایوارڈتقریب میں تلنگانہ ریکگنائزڈ اسکول مینجمنٹ اسوسی ایشن کے ریاستی صدر سادھولا مدھوسودن، جڑواں شہروں کے گجراتی برہما سماج کے صدر ترون کمار میتھ، تلنگانہ انٹلیکچوئلز فورم کے ریاستی صدر ڈاکٹر راج نارائن مدیراج، سکریٹری ڈاکٹر محمد اختر علی، تحسین صبا، اختر شریف، چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر روی تیجا کے علاوہ تنظیم کے کوآرڈینیٹرس جی وینو گوپال، کے رویندر، سوریہ اور دیگر معززین نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

 

تقریب کے آغاز میں میجر دھیان چند کی تصویر پر پھولوں کی مالا چڑھائی گئی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔بعد ازاں کھیلوں کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو میجر دھیان چند ایکسیلنس ایوارڈس 2026پیش کیے گئے۔

 

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پروفیسر بی سریش کمار، ڈاکٹر کے انیتا، ڈاکٹر سی سندیپ ریڈی، ڈاکٹر بٹو وینکنّا، ڈاکٹر بی آر نیتھا، ڈاکٹر پُنجالا سپریا، ڈاکٹر اے سدھارتھ، ڈاکٹر آر مرلی، میجر ڈی جے سدھا، میجر کے اے شیوا پرساد اور پوٹیل سری نواس یادو سمیت دیگر شامل تھے۔مہمانانِ خصوصی نے ایوارڈ یافتگان کی گلپوشی و شال پوشی کی،ایوارڈ ور توصیفی اسناد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button