ایجوکیشن

اکیڈیمی فار سکسیس اینڈ اچیومنٹ نظام آباد کے زیر اہتمام  پولیس میں بھرتی ایس آئی امیدواروں کے لیے اہلیتی امتحان کا انعقاد 

اکیڈیمی فار سکسیس اینڈ اچیومنٹ نظام آباد کے زیر اہتمام

پولیس میں بھرتی ایس آئی امیدواروں کے لیے اہلیتی امتحان کا انعقاد

 

نظام آباد، 30 اگست(اردو لیکس) اکیڈمی فار سکسیس اینڈ اچیومنٹ نظام آباد کے زیراہتمام پولیس میں سب انسپکٹر (ایس آئی) عہدے پر بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں کو ماہرین کی نگرانی میں خصوصی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں آج مسجد رضا بیگ،متصل ابو لحیث ہال میں ایس آئی ٹریننگ کے امیدواروں کے لیے صبح 10:30 تا 11:30 بجے اہلیتی امتحان منعقد عمل لایا گیا اہلیتی امتحان میں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، ذہنی استعداد اور مسابقتی امتحان کی تیاری سے متعلق صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔

 

اس موقع پر امیدواروں میں خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔ منتظمین نے بتایا کہ امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو حیدرآباد میں قیام و طعام کی سہولت کے ساتھ خصوصی ایس آئی ٹریننگ فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ پولیس بھرتی کے مسابقتی امتحان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔

 

امتحان کی نگرانی جناب شیخ حسن عبداللطیف، عارف الدین انصاری، عبدالحلیم قمر، عبدالرحمن بازارہ، سید جیلانی اور شفیع اللہ نے کی۔ منتظمین نے امیدواروں کو محنت، نظم و ضبط اور مستقل مزاجی کے ساتھ اپنی تیاری جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button