جرائم و حادثات

عصمت ریزی کے بعد نرس کا قتل۔ پہاڑی شریف حدود میں سنسنی خیز واردات 

حیدرآباد: پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن کے حدود واقع تکہ گوڑہ میں 21 سالہ نرس کو عصمت ریزی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے بہار سے تعلق رکھنے والے ثناء اللہ کو گرفتار کرلیا جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق مقتولہ کا تعلق بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع سے تھا۔ وہ تقریباً سات ماہ قبل مہیشورم آئی تھی اور ایک ہاسپٹل میں نرس کی حیثیت سے ملازمت حاصل کرنے کے بعد وہیں ایک کمرے میں رہ رہی تھی۔

 

ہفتہ کی دوپہر نرس اپنے کمرے میں گئی لیکن کافی دیر تک واپس نہیں آئی۔ کمرے کا دروازہ اندر سے بند ہونے پر ساتھیوں کو شبہ ہوا۔ کھڑکی سے دیکھا گیا تو نرس فرش پر پڑی ہوئی تھی۔ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے پر وہ مردہ پائی گئی۔

 

پولیس نے نعش کا معائنہ کیا تو جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ  نرس کا عصمت ریزی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

 

تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ ثناء اللہ کھڑکی کے ذریعہ نرس کے کمرے میں داخل ہوا تھا۔ واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ثناء اللہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ وہ ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی میں سپروائزر کے طور پر کام کرتا ہے۔

 

پولیس کی پوچھ تاچھ میں اس نے نرس کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔امکان ہے کہ جلد ہی اس کی گرفتاری کا پریس کانفرنس میں اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button