“بعداز خدا بزرگ توئی قصّہ مختصر” کے زیرِ عنوان سے حرم مدینہ کے تصاویر، خطاطی کی نمائش و سمینار

حیدرآباد – (پریس نوٹ)میڈیا پلس فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام “بعداز خدا بزرگ توئی قصہ مختصر” کے عنوان سے ایک سمینار کے ساتھ حرمِ مدینہ کے منفرد تصاویر کی نمائش اور بہترین نعتہ اشعار پر مشتمل خطاطی کے نمونے عوام کے ملاحظہ لیے پیش کئے جائیں گے۔ نمائش کا افتتاح بدست جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست بروز ہفتہ 5 ستمبر شام 30-6 بجے ہوگا۔
حرم مدینہ کی یہ تصاویر معروف آرکیٹکچرل فوٹو گرافر کے این واصف کی لی ہوئی ہیں۔ جبکہ باکمال خطاط فن پارے غوث ارسلان کے ہونگے۔سمینار کی صدارت پروفیسر راشد نسیم ندوی فرمائیں گے۔ مقررین پروفیسر ایس اے شکور، ڈائریکٹر دائرة المعارف عثمانیہ یونیورسٹی، ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد، جناب سید ایوب حسینی صدر مجلس تعمیر ملت، صاحبزادہ میر احمد علی خان مخاطب کریں گے۔ خصوصی مدعو الحاج محمد مکرم خان (منیجنگ پارٹنر ایف ڈی خان اینڈ کمپنی)
اس موقع پر “سیرت اِن قرآن (انگریزی) موالف صاحبزادہ میر محمود علی خان کی رسم اجراء بدست ڈاکٹر محمد تجمّل علی خان کینسر اسپیشلسٹ (شکاگو) عمل میں آئے گی۔ یہ تقریب میڈیاپلس آڈیٹوریم (چوتھی منزل) جامعہ نظامیہ کامپلکس گن فاؤنڈری حیدرآباد 5 ستمبر 2026 کو شام 30-6 بجے منعقد ہوگی۔
تصویرون اور خطاطی کی نمائش دوسرے دن اتوار 6 ستمبر صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔



