مبارکباد
روزنامہ اعتماد کے سینئر سب ایڈیٹر سید بلال احمد نوید کی تہنیت

نارائن پیٹ: روزنامہ اعتماد حیدرآباد کے سینئر سب ایڈیٹر جناب سید بلال احمد نوید کو تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ دسویں سالانہ ایوارڈ تقریب میں صحافتی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازے جانے پر تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔
اس موقع پر روزنامہ اعتماد نارائن پیٹ کے نمائندہ جناب حافظ محمد تقی نے حیدرآباد میں واقع روزنامہ اعتماد کے دفتر پہنچ کر سید بلال احمد نوید سے ملاقات کی اور انہیں تہنیت پیش کرتے ہوئے دلی مبارکباد دی
۔ انہوں نے سید بلال احمد نوید کی طویل عرصہ سے جاری صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے ایوارڈ کے حصول کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور صحافتی خدمات کا اعتراف قرار دیا۔
اس موقع پر روزنامہ اعتماد کے کمپیوٹر آپریٹر محمد اشفاق بھی موجود تھے۔



