جرائم و حادثات

محبوب عالم خان کے بیٹے مجاہد عالم خان کی ضمانت منظور۔ ایڈوکیٹ خواجہ معز الدین قتل معاملہ

حیدرآباد: شہر کے سینئر ایڈوکیٹ خواجہ معین الدین کے قتل معاملے میں مرکزی ملزم مجاہد عالم خان سمیت تمام ملزمین کو ضمانت مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مقدمے میں گرفتار تمام ملزمین کو عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

 

مجاہد عالم خان کو اس کیس کا مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا جبکہ ان کے والد محبوب عالم خان کو نامپلی عدالت نے 13 اگست کو ضمانت منظور کی تھی۔ایڈوکیٹ خواجہ معین الدین کو 23 مئی کو حیدرآباد کے نامپلی علاقے میں ٹکر دے کر قتل کردیا گیا تھا۔

 

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواجہ معین الدین اپنی رہائش گاہ سے باہر نکل کر اپنی کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھنے والے تھے۔ الزام ہے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار ایس یو وی نے انہیں ٹکر مار دی۔واقعے کے بعد حیدرآباد پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کیا۔

 

بعد ازاں پولیس نے وقف املاک کے تنازعے کے سلسلے میں مبینہ طور پر قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں مجاہد عالم خان اور ان کے والد محبوب عالم خان سمیت سات افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ خواجہ معین الدین قتل کیس میں گرفتار تمام ملزمین کو ضمانت مل چکی ہے۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button