معین باغ حیدرآباد میں اتوار 6 ستمبر صبح ساڑھے دس بجے جماعت اسلامی ہند ، ریاست نگر کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ سیرت النبی ﷺ
معین باغ میں اتوار 6 ستمبر صبح ساڑھے دس بجے جماعت اسلامی ہند ، ریاست نگر کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ سیرت النبی ﷺ
*عوام الناس (مرد و خواتین) سے شرکت کی اپیل*
حیدرآباد : جماعت اسلامی ہند ، ریاست نگر کے زیرِ اہتمام عظیم الشان جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد 6 ستمبر 2026، بروز اتوار، صبح 10:30 بجے تا نمازِ ظہر مسعودہ فنکشن پیالیس، متصل ریڈ روز مارٹ، معین باغ ، حیدرآباد میں عمل میں آئے گا۔
جلسے میں سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف گوشوں پر مقررین اظہارِ خیال کریں گے اور قرآن و سنت کی روشنی میں نبی اکرم ﷺ کی مبارک زندگی، آپ ﷺ کی تعلیمات اور موجودہ دور میں سیرتِ رسول ﷺ کی عملی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔پروگرام کا آغاز جناب محمد امجد خان کے تذکیر بالقرآن سے ہوگا، جناب سلیم خان غوری اور ماسٹر عبدالعزیز بسام نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کریں گے۔
جناب محمد حسام الدین متین، امیرِ مقامی جماعت اسلامی ہند ، ریاست نگر افتتاحی کلمات پیش کریں گے۔جلسے سے جناب محمد عماد الدین (مقامی رکن شوری ، ریاست نگر) ، برادر بلال احمد ابرار ، یونٹ پریسیڈنٹ ایس آئی او (یاقوت پورہ و ریاست نگر) مخاطب کریں گے۔جبکہ مہمان خصوصی سنئیر کالم نگار جناب محمد عبدالحفیظ اسلامی (خطیب مسجدِ صالحہ قاسمؒ ،بنڈلہ گوڑہ) بعنوان "خاتم الانبیاء ؐ کی بعثت سب کے لئے ہے!” خطاب فرمائیں گے۔
جلسہ کا صدارتی خطاب محترم جناب محمد اظہر الدین ، امیرِ حلقہ جماعت اسلامی ہند ، حلقہ تلنگانہ فرمائیں گے۔جلسہ کے کنوینر جناب سید عبداللہ ہاشمی طلحہ ہوں گے۔جناب محمد یوسف احمد لقمان ناظمِ اجتماع کی ذمہ داری انجام دیں گے، جبکہ جناب محمد مبشر زیبر معاونِ ناظمِ اجتماع ہوں گے۔
جناب محمد معز الدین رکن شوری جماعت اسلامی ہند ، ریاست نگر نے عوام الناس بالخصوص عامتہ المسلمین(مرد و خواتین) اور اہلِ علاقہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں جلس سیرت النبی ﷺ میں شرکت کریں اور پروگرام کو کامیاب بنائیں۔خواتین کے لئے پردے کے ساتھ علحدہ نشستوں کا نظم رہے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے موبائل نمبر 9704049991 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔



