راجندر نگر میں اتوار 6 ستمبر کو "گرانڈ سیرت النبیﷺ ایکسپو” امیرِ حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ جناب محمد اظہر الدین افتتاح کریں گے۔
راجندر نگر میں اتوار 6 ستمبر کو "گرانڈ سیرت النبیﷺ ایکسپو”
امیرِ حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ جناب محمد اظہر الدین افتتاح کریں گے۔
حیدرآباد : جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر یونٹ کے زیرِ اہتمام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ اور سیرتِ مبارکہ کے مختلف روشن پہلوؤں سے عوام الناس کو روشناس کروانے کے لیے ایک عظیم الشان ”گرانڈ سیرت ایکسپو“ (Grand Seerah Expo) کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا باضابطہ افتتاح امیرِ حلقہ جماعت اسلامی ہند، حلقہ تلنگانہ محترم جناب محمد اظہر الدین صاحب کے دستِ مبارک سے عمل میں آئے گا۔
امیر مقامی جناب وقار احمد کہ بموجب یہ نمائش 06 ستمبر 2026ء بروز اتوار، صبح 10:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک "رائل حیات کنونشن” ، پلر نمبر 211 ، راجندر نگر حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ اس سیرت ایکسپو کا بنیادی مقصد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ کا پیغام عام کرنا اور عصرِ حاضر میں سیرتِ نبویؐ کی رہنمائی اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، کیونکہ آپؐ کی ذاتِ گرامی سے واقفیت جتنی گہری ہوگی،
اتنی ہی محبت اور اطاعتِ رسولؐ کا جذبہ بیدار ہوگا۔ایکسپو کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں 55 سے زائد منفرد اور معلوماتی نمونے (Exhibits & Models) پیش کیے جائیں گے، جن کے ذریعے سیرتِ طیبہ کے اہم واقعات اور اسلامی تاریخ کو دلکش انداز میں سمجھایا جائے گا۔
جناب وقار احمد نے عوام الناس بالخصوص عامتہ المسلمین سے اپیل کی کہ اپنے افراد خاندان کے ساتھ اس عظیم الشان ایکسپو کا حصہ بنیں اور سیرتِ رسولؐ کی روشنی میں ایک صالح اور انقلابی معاشرے کی تعمیر کا عزم کریں۔مزید تفصیلات کے لئے موبائل نمبر 7893792412 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔



