Sir نوٹس سے متعلق شعور بیداری ضروری نوٹس موصول ہونے پر ضروری دستاویزات کے ساتھ متعلقہ افسران سے فوری رابطہ کریں – محمد فیروز الدین، پریس سیکریٹری جمعیت علماء ضلع کاماریڈی کی عوام سے اپیل

Sir نوٹس سے متعلق شعور بیداری ضروری نوٹس موصول ہونے پر ضروری دستاویزات کے ساتھ متعلقہ افسران سے فوری رابطہ کریں
محمد فیروز الدین، پریس سیکریٹری جمعیت علماء ضلع کاماریڈی کی عوام سے اپیل
کاماریڈی (سیدکوثرعلی)حکومت کی جانب سے ایم آر او (MRO) کی نگرانی میں بی ایل او (BLO) کے ذریعے نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں، جس کے تحت متعلقہ افراد کے کوائف اور ووٹر فہرست کی تنقیح و درستگی کا عمل جاری ہے۔
اسی سلسلے میں کاماریڈی میں SIR (Special Intensive Revision) مہم کے تحت عوام کی رہنمائی اور ووٹر فہرست سے متعلق ضروری معلومات کی فراہمی کے لیے خصوصی رہنمائی کا سلسلہ جاری ہے جمعیت علماء ضلع کاماریڈی کے ذمہ داران محمد فیروز الدین صاحب، پریس سیکریٹری، اور الحاج محمد عبدالواجد علی صاحب، رکن بلدیہ کاماریڈی، عوام کو ضروری رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ MRO کاماریڈی ہیما بندوں صاحبہ نے سنٹر کا معائینہ کیا Blo کے ساتھ جمعیت علماء کاماریڈی کے احباب ودیگر اراکین کی خدمات کی سراہنا کی
اس موقع پر عوام کو SIR مہم کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے ووٹر فہرست میں درج ناموں، کوائف اور دیگر ضروری تفصیلات کی جانچ، تنقیح اور درستگی کے طریقۂ کار کے بارے میں رہنمائی دی جا رہی ہے۔
محمد فیروز الدین صاحب نے عوام سے پُرزور اپیل کی ہے کہ تمام باشندگان اپنے SIR فارم اور ووٹر ریکارڈ کی لازماً جانچ کرلیں۔ بالخصوص جن احباب کو بی ایل او (BLO) کی جانب سے نوٹس موصول ہوئے ہیں، وہ تاخیر کیے بغیر اپنے ضروری دستاویزات کے ساتھ متعلقہ افسران سے رابطہ کریں اور مقررہ وقت کے اندر ضروری کارروائی مکمل کرواتے ہوئے اپنے کوائف اور ووٹر ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنائیں۔



