نیشنل

مودی کے پروگرام کے مقام پر مسلح شخص پکڑا گیا، خود کو بتارہا تھا دفتر پی ایم او کا ملازم۔ ممبئی میں واقعہ

نئی دہلی۔ ممبئی پولیس نے ایک شخص کو مبینہ طور پر وزیرِ اعظم کے دفتر کا عہدیدار ظاہر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ باندرہ-کرلا کمپلیکس میں واقع نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر  میں سیکیورٹی چیکنگ کے دوران پیش آیا۔

 

اس مقام پر ایک تقریب منعقد ہونے والی تھی جس میں وزیرِ اعظم نریندر مودی شریک ہونے والے تھے،حکام کے مطابق گرفتار شخص کے پاس ایک لائسنس یافتہ پستول بھی موجود تھا۔

 

وزیرِ اعظم مودی کے دورے کے پیشِ نظر تقریب کے مقام اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے تھے۔پولیس کے مطابق مشتبہ شخص پیر کی شام کھر علاقے سے ایک اور شخص کے ساتھ تقریب کے مقام پر پہنچا تھا، جو اس کے باڈی گارڈ کے طور پر اس کے ساتھ تھا۔ سیکیورٹی چیکنگ کے دوران اس باڈی گارڈ نے مبینہ طور پر خود کو پی ایم او کا افسر بتایا۔

 

علاقے کی حساسیت اور سخت سیکیورٹی انتظامات کو دیکھتے ہوئے پولیس نے معاملے کی تفصیلی تحقیقات شروع کیں۔تحقیقات کے دوران پولیس نے گھر علاقہ سے تعلق رکھنے والے شخص کا بیان ریکارڈ کیا اور بعد میں اسے رہا کر دیا۔ تاہم مشتبہ شخص کے باڈی گارڈ کے طور پر کام کرنے والے شخص کو مزید پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button