جنرل نیوز

مکتھل میں بی آر ایس کے خلاف کانگریس کا احتجاج، قائدین نے پتلوں کو نذرِ آتش کیا

مکتھل 08/ستمبر(اردو لیکس)مکتھل میں امبیڈکر چوراہے کے پاس کانگریس قائدین بی آر ایس کے متکبرانہ موقف کے خلاف احتجاج میں پتلے جلائے گئے اس موقع پر کانگریس قاٸدین نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی شروع سے ہی دلت مخالف رویہ دکھاتی رہی ہے اور کہاکہ بی آر ایس قائدین دلتوں کو اونچی نشست دینے کی حقیقت کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں

 

اور تازہ واقعہ اس بات کو ایک بار پھر ثابت کرتا ہے۔کم از کم اس پارٹی کے قائدین بشمول ان کے صدر، ٹی آر ایس پارٹی ایم ایل سی کی طرف سے دلت اسپیکر پر کئے گئے نامناسب تبصروں کی مذمت نہیں کررہے ہیں۔ اس کی مخالفت میں مکتھل امبیڈکر چوراہےپر احتجاجی پروگرام کے ساتھ بی ار ایس لیڈروں کے پتلوں کو نظر آتش کیا گیا۔

 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نامناسب تبصرہ کرنے والوں کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے اس موقع پرمیونسپل چیئر پرسن واکیتی منسا ہنومنتھو، مارکیٹ کے وائس چیئرمین گنیش کمار، اے روی کمار، میونسپل ممبران کریم مہیش، رحیم پٹیل، سریتا گووندا راؤ، سری ودیا نیلا گوڈ، سنجے ،منظور الٰہی، نیلپا مدیراج، شنکر، میونسپل کوآپشن ممبران ولم پلی لکشمن، حسام الدین،فائنانس سرینواسولو، نارائنا، بھاسکر، سریش، مارکیٹ کمیٹی ڈائرکٹر ممد فیاض،محمد افروز، بہادر، انجپا، فیروز، نادر، نوید پاشا، پروین نرسمہا، کرشنا، ڈاکٹر نرسمہا اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button