جرائم و حادثات

نارائن پیٹ رجسٹریشن آفس میں اے سی بی کا دھاوا، 30 ہزار رشوت لیتے ایس آر آو رنگے ہاتھوں گرفتار

نارائن پیٹ: 8 ستمبر (اردو لیکس) اینٹی کرپشن بیورو (ACB) نے نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ رجسٹریشن آفس میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ایس آر او کو مبینہ طور پر ₹30 ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

 

۔ ذرائع کے مطابق مکان کی رجسٹریشن کے لیے ایس آر او نے مبینہ طور پر ₹90 ہزار رشوت طلب کی تھی، جس میں سے شکایت کنندہ نے پہلے ہی ₹50 ہزار ادا کیے تھے۔ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد باقی رقم کا مطالبہ کیے جانے پر شکایت کنندہ نے اے سی بی سے رجوع کیا۔

 

شکایت کی بنیاد پر محبوب نگر کے اے سی بی ڈی ایس پی بالاکرشنا کی قیادت میں ٹیم نے نارائن پیٹ رجسٹریشن آفس میں جال بچھایا اور ایس آر او کو مبینہ طور پر ₹30 ہزار رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس معاملے میں ایک پرائیویٹ شخص چلاکا پتی سومیش کو بھی حراست میں لیا گیا ہے

 

۔ اے سی بی ڈی ایس پی بالاکرشنا نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ایس آر او سمیت پرائیویٹ شخص کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button