نیشنل

اترپردیش میں اگلے انتخابات میں کس پارٹی کے بنے گی سرکار۔ میڈیا ادارہ کی سروے رپورٹ کے دعوے

لکھنؤ: دعویٰ کیا گیاہے کہ جین زی کے احتجاج اور ایودھیا مندر میں چندہ کی چوری جیسے منفی واقعات کے باوجود اتر پردیش کے ووٹر ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں۔

 

ایک تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔نیوز 18 نیٹ ورک کے سروے کے مطابق ریاست کے عوام امن و امان کی صورتحال اور فلاحی اسکیموں پر عمل درآمد سے مطمئن ہیں۔ یہی عوامل یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کے حق میں عوامی حمایت بڑھا رہے ہیں۔

 

تاہم سروے میں بے روزگاری کے مسئلے کو حکومت کے لیے ایک منفی پہلو قرار دیا گیا ہے۔سروے کے مطابق یہ نتائج ریاست کے تمام 75 اضلاع میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے 30,925 افراد کی رائے حاصل کرنے کے بعد اخذ کیے گئے۔

 

یہ سروے 17 ستمبر سے 2 اکتوبر کے درمیان کیا گیا۔سروے میں حصہ لینے والوں میں سے 66.6 فیصد افراد نے کہا کہ وہ بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے اتحاد کو ووٹ دیں گے۔ 26.4 فیصد افراد نے سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے اتحاد کی حمایت کرنے کی بات کہی۔

 

5.4 فیصد افراد نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔اس سروے کے نتائج کے مطابق، اتر پردیش میں بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے اتحاد کو دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں واضح برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button