جرائم و حادثات

نوجوانوں کی کار ریسنگ نے شاہانہ بیگم کی جان لے لی – شوہر شاکر کی حالت تشویشناک ؛ تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں واقعہ

محبوب نگر: تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے بھوت پور میونسپلٹی حدود میں امستاپور یو پی ایس اسکول کے قریب دو تھار گاڑیوں کے ذریعے ریسنگ کرنے والے نوجوانوں نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 40 سالہ شاہانہ بیگم کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ان کے شوہر شاکر شدید زخمی ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق شاہانہ بیگم اپنے شوہر شاکر اور بیٹی آیرا کے ساتھ ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے بعد واپس آرہی تھیں کہ تیز رفتار کاروں کی ریسنگ کے دوران ان کی موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئی

 

۔ حادثے میں شاہانہ بیگم نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ شاکر کے ہاتھ اور پیر ٹوٹ گئے۔ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ماں کی گود میں ہونے کی وجہ سے کمسن آیرا معمولی زخموں کے ساتھ محفوظ رہی۔

 

حادثے کے بعد ریسنگ میں شامل دو کاروں میں سے ایک فرار ہوگئی، جبکہ مقامی افراد نے دوسری کار کا تعاقب کرکے اسے پکڑ لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے حادثہ پہنچ کر مقدمہ درج کرلیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button