تلنگانہ

حیدرآباد ایئرپورٹ کو ایک بار پھر بم کی دھمکی

حیدرآباد: حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (شمس آباد ایئرپورٹ) پر ایک بار پھر بم کی دھمکی ملنے سے ہلچل مچ گئی۔

 

احمد آباد سے شمس آباد آنے والی انڈیگو ایئرلائنز کی ایک پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد ایئرپورٹ حکام اور سکیورٹی اہلکار فوری طور پر چوکس ہوگئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق احمد آباد سے روانہ ہونے والی انڈیگو کی پرواز میں بم ہونے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد ایئرپورٹ اتھارٹی کو آگاہ کیا گیا۔

 

اس اطلاع کے فوراً بعد سی آئی ایس ایف کے اہلکار اور ایئرپورٹ سکیورٹی عملہ حرکت میں آگیا۔طے شدہ سکیورٹی ضوابط کے مطابق طیارے کے شمس آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرتے ہی اسے ایک محفوظ مقام یعنی آئیسولیشن بے میں منتقل کردیا گیا۔

 

اس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے طیارے کی مکمل تلاشی شروع کی گئی۔ مسافروں کے سامان اور طیارے کے ہر حصے کی باریک بینی سے جانچ کی جارہی ہے۔اس واقعے سے متعلق مزید تفصیلات ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button