جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں فائرنگ کرکے خودکشی کرلینے کے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ

حیدرآباد: پرانے شہر کے علاقہ دودھ باولی شبلی گنج میں ایک شخص کی جانب سے فائرنگ کرکے خودکشی کرلینے کے واقعہ کی تفصیلات پولیس نے بتائی ہے۔

 

"دکن بٹن فیکٹری” سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ علیم الدین پچھلے چھ ماہ سے گردے کی بیماری میں مبتلا تھے۔ اس معاملے کی وجہ سے علیم الدین پچھلے کچھ دنوں سے گھر میں اداس رہتے تھے۔

 

ریوالور کا لائسنس ہونے کی وجہ سے انہوں نے مختلف اداروں میں بطور سیکیورٹی گارڈ بھی کام کیا۔ نظامِ حیدرآباد کے حکمرانوں کے کوٹ اور سوٹ کے لیے بٹن تیار کرنے والے دکن بٹن فیکٹری کے مالک شاہد کے بیٹے علیم الدین کا شکار کا شوق تھا۔

 

گردے کی بیماری کی شدت کی وجہ سے جمعہ کی رات جب ان کی اہلیہ تین بیٹے اور تین بیٹیاں ایک کمرے میں موجود تھے تو وہ گراؤنڈ فلور کے ایک کمرے میں وہ اکیلے تھے۔ ریوالور کی گولی چلنے

 

اور گلے میں اترنے سے وہ گر پڑے اس آواز پر چوکنا ہو کر ان کے نسبتی برادر ارشاد اوپر کی منزل سے نیچے آئے تو انہیں خون میں لت پت پڑا ہوا پایا۔علیم الدین کو پہلے ایک خانگی اسپتال اور پھر عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ گولی گلے میں اترنے کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو چکی ہے۔ پولیس کے مطابق علیم الدین نے صحت کے مسئلے کی وجہ سے بندوق سے خودکشی کی ہے

 

جب کہ کچھ دیگر افراد کا کہنا ہے کہ بندوق صاف کرتے وقت حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ان کی موت واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button