552واں سالانہ عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی زیدی اشرفی جلالیؒ کولم پلی کا عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام

552 واں سالانہ عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی زیدی اشرفی جلالیؒ کولم پلی کا عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام
نارائن پیٹ: 18 اکتوبر (اردو لیکس) کولم پلی میں واقع بارگاہ حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی زیدی اشرفی ؒ کے سالانہ 552 واں عرس شریف کا نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ اختتام عمل میں آیا۔ 16 اکتوبر بروز جمعہ کو عرس کے آغاز پر احاطہ درگاہ میں بین مذہبی کانفرنس منعقد ہوئی۔ جسکی صدارت سید شاہ کلیم اللّٰہ حسینی سجادہ نشین بارگاہ جلالیہ گوگی شریف نے کی جبکہ نگرانی مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے کی۔ بین مذہبی کانفرنس میں اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی کے زیر اہتمام مفت گرمائی کمپیوٹر کورس میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کے گئے۔ بعد نماز عصر خانقاہ قتالیہ کولم پلی میں رسم پرچم کشائی جلالی انجام دی گی۔ اس موقع پر رسم پرچم کشائی بدست سید شاہ جلال حسینی اشرفی سجادہ نشین ودیگر علماء مشائخ کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی.بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ میں جلسہ عظمت اولیاء منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا مفتی سید احمد غوری نقشبندی نائب شیخ العقائد جامعہ نظامیہ حیدرآباد نے شرکت کی۔مولانا نے اولیاء اللہ کے متعلق تفصیلی خطاب کیا.مولانا نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا اولیاء اللہ کے مزارات کے مقامات اہل آسمان کے لیے تاروں کی طرح چمکتے دمکتے نظر آتے ہیں اولیاء اللہ کے دوست ہوتے ہیں جنکا اللہ نے کتاب مبین میں مبینہ طور پر ذکر فرمایا اور فرمایا جب یہ باحیات ہوں اپنے صدور سے فیض دیتے ہیں اور وصال فرما جائیں تو اپنے قبور سے بھی فیض دیتے ہیں. اور کہا کہ اولیاء کی تعلیمات انکی مبارک زندگیوں کو آج سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اولیاء کرام کی عظمت کو بیان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے محبوب بندوں سے نفرت وہ بغض انسان کو شیطان بنادیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کے آستانوں سے انسانیت کا پیغام ملتا ہے۔ اس موقع پر مولانا سعادت علی نے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی کے تین طلباء کی دستاربندی علماء و مشائخ کے دست مبارک سے کی گئی۔ اور مدرسہ کے زیر تعلیم طلباء کا تعلیمی مظاہرہ پیش کیا گیا۔جلسہ کی نظامت سید فرقان علی نقشبندی نظامی حیدرآباد نے انجام دی۔ 17 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز فجر جلوس صندل خانقاہ قتالیہ سے نکالا گیا۔جو درگاہ شریف میں پہنچا۔ رسم صندل مالی بدست سجادہ نشین مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی نے انجام دی۔ بعد ازاں یشودھا کئیر ہاسپٹل نارائن پیٹ کی جانب سے عرس شریف کے ضمن میں مفت میگا ہیلتھ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں میں ڈھائی ہزار سے زائد عوام نے استفادہ حاصل کیا۔ اور بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ میں محفل سماع منعقد ہوئی. عرس تقاریب کے دوران مہمان مشائخین سید فیض پاشاہ حسینی عمسجادہ گوگی شریف’ سید جلال الدین حسینی شمیم سجادہ نشین بارگاہ رحمانیہ کوئل کنڈہ، سید ندیم اللہ حسینی سجادہ نشین بارگاہ شاہ راجو قتال حسینی حیدر آباد, سید لیاقت حسین رضوی المدنی سجادہ نشین بارگاہ شاہ رضا حیدر آباد، شاہ فضیل چشتی جانشین بارگاہ دبیر پور، سید چندا حسینی زبیر برادر سجادہ گوگی، سید افروز شاہ قادری بارگاہ قطب محبوب نگر،سید مخدوم حسینی ،سید سعادت اللہ حسینی ملکارم
مولانا سید نعیم الدین انعام دار پونہ’کے علاوہ دیگر علماء مشائخین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل سماع کے اختتام پر ڈاکٹر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے تمام علماء ومشائخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گلپوشی کی۔ 18 اکتوبر بروز اتوار کو بعد نماز فجر محفل قل وتقسیم تبرکات عمل میں لائے گے۔ 552 واں سالانہ عرس شریف میں گجرات’ بمبئی’ کلیان’ بھیونڈی’ پونے’ سولہ پور’ گلبرگہ’ رائچور’ گوگی شریف’ نارائن پیٹ’ تانڈور’ محبوب نگر’ یادگیر’ حیدرآباد، یوپی ، بہار کے علاوہ دیگر مقامات سے مریدین معتقدین کی کثیر تعداد شرکت کی۔ 552 واں عرس قتالیہ کولم پلی کا نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ اختتام عمل میں آیا۔اس موقع پر اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی کے ذمہ داران محمد شفیع چاند’ سید دستگیر حسینی ‘ عبدالسلیم ایڈوکیٹ ‘محمد جعفر تاج’اسلم اشرفی’ محمد تقی چاند رکن بلدیہ مجلس’ ڈاکٹر تبریز حسین تاج’ تاج الدین کولم پلی ‘ فضل احمد’ سید عارف قادری، کے علاوہ دیگر موجود تھے۔



