جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ قومی شاہراہ پر آر ٹی سی بس لاری سے ٹکرا گئی، 20 سے زائد مسافر زخمی

تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے عبداللہ پور میٹ منڈل کے حدود میں بٹاسنگارم اسٹیج کے قریب حیدرآباد۔ وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر پیر کی صبح پیش آئے سڑک حادثہ میں 20 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق کھمم سے حیدرآباد آنے والی تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی جی آر ٹی سی) کی ایکسپریس بس سڑک کے کنارے کھڑی لاری سے پیچھے کی جانب سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے وقت بس میں تقریباً 40 مسافر سوار تھے، جن میں سے 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

 

اطلاع ملتے ہی عبداللہ پور میٹ پولیس مقامِ حادثہ پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعہ علاج کے لیے قریبی ونستھلی پورم ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button