ٹائیگر شراف پر فائرنگ 3 ملزمین پکڑے گئے

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو راجستھان کے کوٹا میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے الزام میں ملوث تینوں شوٹرز ٹرین میں سفر کر رہے تھے، اسی دوران انہیں کوٹا ریلوے اسٹیشن پر حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق ہریانہ سے ہے جبکہ تیسرا نوجوان مہاراشٹر کا رہنے والا ہے۔پولیس نے مزید انکشاف کیا کہ ان تینوں ملزمین کے مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے تعلقات ہیں۔بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف پر اتوار کی شام ممبئی کے جوہو علاقے میں فائرنگ کی گئی۔
اس واقعے میں انہیں کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی تاہم ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ٹائیگر شراف سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے۔ اس کے علاوہ ان کی سابقہ گرل فرینڈ اور اداکارہ دیشا پٹانی بھی رات گئے ان کی خیریت دریافت کرنے ان کے گھر پہنچیں۔
دوسری جانب فلم انڈسٹری سے وابستہ تنظیم آل انڈیا سنی ورکرز ایسوسی ایشن نے بھی اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ٹائیگر شراف پر حملے کے چند گھنٹے بعد دیشا پٹانی ان کے گھر پہنچیں۔ پاپارازی کی جانب سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں دیشا کو گاڑی سے ٹائیگر کے گھر آتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے سفید ٹاپ اور نیلے رنگ کی ڈینم جینز پہن رکھی تھی۔
وہ میڈیا سے بچتے ہوئے تیزی سے عمارت کے اندر داخل ہوتی نظر آئیں۔اس واقعے پر فلمی دنیا کی کئی شخصیات نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اداکار رنویر شوری نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ”یہ حیران کن اور انتہائی گھٹیا حرکت ہے! امید ہے کہ سبھی محفوظ ہوں گے۔ ایسا کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتنی چاہیے۔
یہ انتہائی شرمناک ہے!“ اس دوران ہاتھ پر پٹی، سینے پر بینڈیج لگا ہوا تھا فائرنگ کے بعد ٹائیگر شراف کی پہلی تصویر سامنے آگئی۔



