نیشنل

عمران خان کی مشکلات میں اضافہ – اوورسیز سٹیزن آف انڈیا کارڈ منسوخی کے لئے ایف آر آر او کا نیا نوٹس

بالی ووڈ اداکار عمران خان کو ایف آر آر او کا ایک اور نوٹس، او سی آئی کارڈ منسوخ کرنے پر جواب طلب

 

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عمران خان کو فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس (ایف آر آر او) نے ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے کہ ان کا اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کیوں منسوخ نہ کردیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق، انہیں 15 دن کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عمران خان نے ہندوستان چھوڑنے سے متعلق ایف آر آر او کے سابقہ نوٹس کو بامبے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے 17 اکتوبر کو عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ملک چھوڑنے کے حکم کو منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔

 

اطلاعات کے مطابق، عمران خان نے 10 اکتوبر کو ممبئی میں منعقدہ ’کاکروچ پارٹی‘ احتجاج میں حصہ لیا تھا۔ اس احتجاج میں شریک افراد کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا تھا۔ اس کے بعد 14 اکتوبر کو ایف آر آر او نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کی ہدایت دی تھی۔

 

عہدیداروں نے نوٹس میں الزام عائد کیا کہ امریکی شہری عمران خان نے امیگریشن اینڈ فارینرز ایکٹ 2025 کی دفعات کی خلاف ورزی کی ہے۔ اب ان کے او سی آئی کارڈ کی ممکنہ منسوخی کے معاملے میں بھی وضاحت طلب کی

گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button