جناب خطیب محمد عبدالقدیر پرویز صاحب کے فرزند خطیب محمد عبد الوسیع کا نکاح

جناب خطیب محمد عبدالقدیر پرویز صاحب کے فرزند خطیب محمد عبد الوسیع کا نکاح انجام پایا
سیاسی و سماجی شخصیات، علماء کرام اور معززین کی شرکت
مکتھل 20/اکتوبر (اردو لیکس نیوز) مکتھل جناب خطیب محمد عبد القدیر پرویز صاحب کے فرزند خطیب محمد عبد الوسیع کا نکاح جناب خلیل احمد صاحب (وظیفہ یاب آر ٹی سی) کی دختر کے ساتھ مسجد ریاض الجنہ، محبوب نگر میں انجام پایا۔ نکاح کی رسم قاضی محبوب نگر نے انجام دی۔
اس پُرمسرت موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی فینانس کارپوریشن کے چیئرمین جناب عبید اللہ کوتوال صاحب, آر کے میڈیکلس کے مالک جناب محمد عمران احمد صاحب، جامع مسجد مکتھل کے خطیب مولانا عبد القوی صاحب، جماعت اسلامی سے وابستہ جناب مجاہد صاحب (کے ایم ایف) اور جامع مسجد مکتھل کمیٹی کے ارکان کے علاوہ رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔
دولہے کے بڑے بھائی انجینئر خطیب محمد عبد الرقیب اور آسٹریلیا سے تشریف لائے ان کے چھوٹے بھائی خطیب محمد عبد الواحد شاز نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دولہے کے بہنوئی محمد ریاض احمد صاحب، استاد، محبوب نگر اور انجینئر سید عظمت اللہ قادری صاحب، گلبرگہ نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں موجود معززین، علماء کرام، رشتہ داروں اور دوست احباب نے خطیب محمد عبد الوسیع کو نکاح کی مبارکباد پیش کی اور نو بیاہتا جوڑے کی خوشگوار ازدواجی زندگی، باہمی محبت، اتفاق و اتحاد اور روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔




