ووٹروں کے حقوق کے تحفظ اور ایس آئی آر کے خلاف 25 اکتوبر کو اندرا پارک پر احتجاج: ایم پی جے

حیدرآباد:موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس (ایم پی جے) نے ووٹرس کے حقوق کے تحفظ اور ایس آئی آر (SIR) کے عمل کے حوالے سے عوام میں شعور بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے 25 اکتوبر کو حیدرآباد کے اندرا پارک پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
ایم پی جے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق احتجاج اتوار کو دوپہر 3:30 بجے اندرا پارک میں منعقد ہوگا۔ تنظیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے اپنے حقِ رائے دہی کے تحفظ اور عوامی مسائل کے حوالے سے اپنی آواز بلند کریں۔
تنظیم نے بتایا کہ وہ تلنگانہ بھر میں ایس آئی آر کے عمل کے دوران مختلف مقامات پر ہیلپ ڈیسک قائم کرکے ووٹرک کی مدد اور انہیں ووٹر سے متعلق امور میں ضروری رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔ایم پی جے نے مزید کہا کہ ایس آئی آر یا دیگر سماجی مسائل کے سلسلے میں مدد اور رہنمائی حاصل کرنے کے لیے عوام تنظیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں فون نمبر
+91 88012 90172
پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
تنظیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 25 اکتوبر کو اندرا پارک پہنچ کر احتجاج میں شرکت کریں۔



