جنرل نیوز

سالانہ مسابقہ حسن قرأت کا اعلان

حیدرآباد۔ 10 جنوری (پریس نوٹ) شرفیہ قرأت اکیڈیمی کے زیراہتمام 10ویں سالانہ دو روزہ ریاستی مسابقہ حسن قرأت 4 اور 5 فروری کو منعقد ہوگا۔ اکیڈیمی کے ذمہ دار قاری ظہیر الدین نے بتایا کہ 4 فروری بروز ہفتہ لڑکیوں و خواتین اور 5 فروری بروز اتوار لڑکوں و مرد حضرات کا مقابلہ ہوگا۔ یہ مقابلے حسب سابق آفیسرس میس ملک پیٹ حیدرآباد میں منعقد ہوں گے۔ نمایاں مظاہرہ کرنے والے قراء کرام اور قاریات کو سند کے علاوہ تمغہ اور نقد انعام دیا جائے گا۔ شرکاء کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں مردوخواتین کے 2 جونیئر گروپس اور مردوخواتین کے 2 سینئر گروپس شامل ہیں۔ قاری ظہہیر الدین نے دلچسپی رکھنے والے قراء و قاریات سے شرکت کی خواہش کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9849024785 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button