جنرل نیوز

جامعہ صدیقیہ فیض العلم کریم نگر کی "انجمن بزم  صدیقؒ” کا ایک روزہ سالانہ تقریری مسابقتی اجلاس

جامعہ صدیقیہ فیض العلم کریم نگر (تلنگانہ) کی ”انجمن بزم صدیقؒ” کا ایک روزہ سالانہ مسابقتی اجلاس بتاریخ 02 /رجب المرجب 1445ھ مطابق 14جنوری 2024 بروز اتوار بوقت صبح 9 تا 04:30 بجے بمقام مسجد شیخ سالم، سالم پورہ کریم نگر (تلنگانہ) بصدارت حضرت مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی مد ظلہ العالی ناظم جامعہ ھذا و نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا، ان شاء اللہ منعقد ہونے جارہا ہے، جس میں،”طلبہ انجمن بزم صدیقؒ "اپنے اپنے انداز میں تقاریر پیش کریں گے، اردو زبان میں عظمت قرآن، عظمت صحابہ اور تحفظ ختم نبوت اور عربی و تلگو زبان میں بھی مختلف عناوین پر طلبہ کا ان شاء اللہ تقریری صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ ہوگا، علاوہ ازیں ” سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم” اور "میت کو غسل دینے سے ڈرنا "کے عناوین سے دو دلچسپ مکالمے بھی پیش کئے جائیں گے-

 

محترم مفتی محمد عبد الحمید صاحب قاسمی (معلم جامعہ ھذا)و محترم مفتی شیخ مبشر الدین صاحب قاسمی(معلم جامعہ ھذا) حکم کے فرائض انجام دیں گے – مفتی اویس فاروق صاحب حسامی و "جميع طلبہ انجمن بزم صدیق” نے اس ایک روزہ مسابقتی اجلاس میں آپ تمام حضرات سے شرکت کی پُرخلوص خواہش کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9440555413 پر رابطہ کرسکتے ہیں –

متعلقہ خبریں

Back to top button