راماگنڈم کے رکن اسمبلی ستیہ ناراینا آر ٹی سی چیرمین مقرر

تلنگانہ حکومت نے ضلع کریم نگر کے راماگنڈم اسمبلی حلقہ سے نمایندگی کرنے والے ٹی آر ایس رکن سوماراپو ستیہ ناراینا کو تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ٹی ایس آر,ٹی سی ) کا چیرمین مقرر کیا ہے 

حکومت نے اس سلسلہ میں احکامات بھی جاری کردئے ہیں ٹی آر ایس پارٹی نے 27 اپریل کو منعقد شدنی پارٹی کے پلینیری اجلاس سے قبل نامزد عہدوں پر بھرتی کا وعدہ کیا تھا جس کے مطابق کارپوریشن اور مارکیٹ کمیٹوں کا اعلان کیا جارہا ہے