جرائم و حادثات

حیدرآبا میں گیس سلنڈردھماکہ۔ ایک ہلاک دوزخمی

حیدرآباد: شہر کے مضافاتی علاقہ لنگم پلی میں گیس سلنڈردھماکہ ہوا جس کی وجہہ سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ دیگردو زخمی بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ راجستھان سے تعلق رکھنے والے تین افراد آئیسکریم اوربادام تیارکرتے ہوئے گزربسرکیا کرتے تھے۔ کل رات گیس کا اخراج ہونے لگا صبح جیسے ہی لائٹ کیلئے سوئچ آن گیا گیا اچانک دھماکہ ہوا اورآگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں امبالا نائک کی موت ہوگئی جبکہ دیگردو عثمانیہ ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔ دھماکہ کہ وجہہ سے مکان کی چھت کو نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button