جرائم و حادثات

پانچ سال قبل اچانک لاپتہ نیوز اینکر سلمی سلطانہ کی نعش برآمد _ بوائے فرینڈ مدھور ساہو نے کیا تھا قتل

رائے پور _ 24 اگست ( اردولیکس ڈیسک) چھتیس گڑھ کے کوربا شہر سے  تعلق رکھنے والی نیوز اینکر و رپورٹر  سلمیٰ سلطانہ جو 5 سال قبل اچانک لاپتہ ہوگئی تھی اس کی نعش پولیس نے کوربہ دری روڈ پر  جے سی بی  سے کھدائی کے  ذریعہ برآمد کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ نیوز اینکر 2018 میں لاپتہ ہوگئی تھی اس طرح پولیس نے اینکر سلمیٰ سلطانہ کے قتل کا معمہ  حل کرلیا  ہے۔ پولیس نے کھدائی اس کے بوائے فرینڈ کی دی گئی اطلاع پر کی ۔ جسے اس کے قتل کے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سلمی سلطانہ مقامی سطح پر چلنے والے ایک نیوز چینل ابھی تک کی رپورٹر اور نیوز اینکر تھی

 

پانچ سال قبل  اس کے بوائے فرینڈ مدھر ساہو نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اس کا قتل کیا تھا اور نئی تعمیر ہونے والی سڑک کے اندر دفن کردیا تھا۔ کھدائی میں سیٹلائٹ امیجز، اسکریننگ مشینیں، تھرمل امیجنگ اور گراؤنڈ پینیٹریشن ریڈار مشینوں کا استعمال کیا گیا تاکہ ہائی وے کو کسی نقصان سے بچا جا سکے۔

 

سلمی کی نعش بیڈ شیٹ کے اندر لپیٹ کر دفن کی گئی تھی بیڈ شیٹ میں اس کے چپل اور بالوں کا نمونہ بھی ملا۔ نعش مکمل مسخ ہوگئی تھی اس کے ہڈیوں کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ تقریباً پانچ سال قبل ہونے والے اس جرم کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ اس کے بوائے فرینڈ کو بھی اس جرم میں گرفتار کیا گیا اور اس کی فراہم کردہ اطلاع پر پولیس اور انتظامیہ نے کھدائی کی تھی۔ سلمیٰ سلطانہ 25 سال کی تھیں جب وہ 2018 میں لاپتہ ہوئیں۔ اینکر کسمنڈا میں ایس ای سی ایل کالونی میں رہتی تھیں۔

 

سلمیٰ سلطانہ کا بوائے فرینڈ اس  کا جم ٹرینر مدھر ساہو تھا۔ مدھور ساہو کے ساتھ قربت بڑھنے کے بعد وہ لاپتہ ہوگئیں۔ اس کے گھر والوں نے اس کی گمشدگی کے بعد  اسے تلاش کیا لیکن وہ اس کا سراغ نہیں لگا سکے گھر والوں نے سمجھا کہ وہ کسی کے ساتھ بھاگ کر شادی کرلی ہے ۔ اس نے اپنے والد کی موت پر تدفین میں بھی شرکت نہیں کی ۔ والد کی تدفین میں نہ آنے کے بعد گھر والوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے لاپتہ اینکر کو تلاش کیا لیکن وہ بھی اس کا سراغ لگانے میں ناکام رہے۔لیکن  مدھور ساہو کے ساتھی نے پولیس کو جرم کے بارے میں اطلاع دینے کے بعد ہی سلمی کے قتل کا انکشاف ہوا ۔   مدھور ساہو کا ساتھی جس نے اس قتل کی اطلاع پولیس کو دی اس کے رقمی لین دین کا مدھور ساہو کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا

 

اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے مدھر ساہو کی تلاش شروع کی لیکن وہ کہیں نہیں ملا۔ تین افراد کی گرفتاری کے بعد مدھور ساہو کو گرفتار کیا گیا اور اس کی جانب سے جگہ کی نشاندہی پر سلمیٰ سلطانہ کی نعش برآمد ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button