انٹر نیشنل

حرمین شریفین میں جمعہ کے روز زائرین اور نمازیوں کے لیے خصوصی انتظامات

ریاض ۔ کے این واصف

حرمین شریفین میں زائرین کو ہر روز فراہم کی جانے والی سہولتین اور خدمات بے مثال ہیں اور جمعہ کے روز ان خدمات کا دائرہ مزید بڑھا دیا جاتا ہے۔ مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کی جنرل اتھارٹی جمعہ کے روز زائرین کے لیے پہلے سے تمام انتظامات مکمل کیے تاکہ آنے والوں کو عبادتوں مین خوشوع و خوضوع اور روحانی ماحول میسر ہو۔

 

سعودی خبررساں ادارے “ایس پی اے” کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے جمعہ کو مسجد الحرام آنے والے عمرہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے اسپیشل پلان‘ تیار کیا جاتا ہے۔عمرہ زائرین کے لیے 5 ہزار کے قریب الیکٹرانک و سادہ گاڑیاں (ویل چیئرز) “تنقل” ایپ کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔ اس بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے کہ کس طرح تنقل ایپ کے ذریعے قبل ازوقت بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ پہلی مرتبہ الیکٹرانک گاڑیاں استعمال کرنے والوں کو تمام معلومات دی جاتی ہیں۔

 

اتھارٹی نے بتایا مسجد الحرام و مسجد نبوی کے داخلی دروازوں پر تعینات اہلکار زائرین مختلف استفسارات کے جواب دیتے ہیں۔ نیز مذہبی استفسارات کے لیے دونوں مساجد میں مختلف جگہوں پر سکرینز نصب کی گئی ہیں جہاں براہ راست استفسارات کے فوری جوابات دیے جاتے ہیں۔ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے زائرین کے سوالات و رہنمائی کے لیے لینڈ لائن یا موبائل فون پر مختلف شرعی سوالات کے جواب کے لیے 2 ٹول فری نمبر بھی مختص کیے گئے ہیں۔حرمین اتھارٹی کا کہنا ہے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے موبائل پر سمارٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے خطبہ جمعہ کا مختلف زبانوں میں فوری ترجمے کی بھی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

 

مسجد الحرام کے صحنوں میں صفائی ستھرائی کا بھی خاص انتظام کیا جاتا ہے۔ مسجد کے ہر حصے کو معطر کرنے کا بھی اہتمام وقفے وقفے سے کیا جاتا ہے۔ اتھارٹی نے مزید بتایا زائرین حرم کو ٹھنڈا اور سادہ زم زم ہر وقت فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مسجد الحرام آنے والوں کو زم زم کی بوتلیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جو آمد ورفت کو منظم رکھنے کے لیے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرتے ہیں۔ راستہ بھول جانے والوں کی رہنمائی بھی کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button