سپریم کورٹ کا نیٹ پر حکم التواء جاری کرنے سے انکار

سپریم کورٹ نے نیٹ پر دوبارہ غور سے انکار دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ ہندوستان بھر میں یکم مئی کو پہلے مرحلہ کا امتحان منعقد کیا جائے ۔ عدالت کی جانب سے نیٹ کے انعقاد سے متعلق ہدایت کے بعد بعض ریاستی حکومتیں عالت سے رجوع ہوئی تھیں اور حکم التواء جاری کرنے کی خواہش کی گئی تھی لیکن جسٹس انیل داوے پر مشتمل بنچ نے حکم التواء جاری کرنے انکار کردیا اور کہا کہ نیٹ منعقد کرنے کے فیصلہ پر عمل کیا جائے۔