جنرل نیوز

کوہیر میں ریلوے گیٹ کی سڑک کے تعمیراتی کاموں کا آغاز

کوہیر۔ 8 مارچ(اردو لیکس) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر مستقر میں 75 لاکھ کی لاگت سے ریلوے گیٹ کوہیر سے تحصیل آفس کااحاطہ کرتے ہوۓ بیدر بیس کوہیر سڑک کے کاموں کا آغاز نمائندہ سرپنچ کوہیر شیخ جاوید کی سر پر ستی میں عمل میں آچکا ہے۔ آج اس سڑک کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے ضلع سنگاریڈی پنچایت راج ای۔ ای جگدیش نے کوہیر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر نمائندہ سرپنچ شیخ جاوید نے کہا کہ یہ سڑک کوہیر کی مصروف اور اہم سڑکوں میں شمار ہوتی ہے لہذا سابقہ میں یہ سڑک چھوٹی تھی لیکن اب اس سڑک پر ٹرافیک کا بہاؤ زیادہ ہوچکاہے اس لیے اس سڑک کو کشادہ کرتے ہوۓ،چوڑی کی جاۓ۔ اس پر ای۔ ای۔ پنچایت راج جگدیش نے رضامندی کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پرپروین کمار ڈپٹی پنچایت راج  سعود شاہد نمائندہ ایم۔ پی۔ ٹی۔ سی عمر احمد سابقہ صدر بی۔ آر۔ ایس پارٹی۔ محمد افتخار ، اشوک کنٹریکٹر،  جلیل احمد سابقہ آتما کمیٹی ڈئیریکٹر محمد سلیم نائب صدر بی۔ آر۔ ایس پارٹی کوہیر منڈل یوسف پٹیل جنرل سیکرٹری بی۔ آر۔ ایس کوہیر منڈل  عمران کوہیری مائنارٹی صدر کوہیر ٹاؤن محمد حیات علی، امروز، اشواق، کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button