جنرل نیوز

ہندوستان مواقع کی سرزمین _ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں پروفیسر ابوصالح شریف کا لکچرر ۔۔۔

حیدرآباد 3مئی (پریس ریلیز) ہندوستان مواقع کی سرزمین ہے ۔ اگر یہاں کے نوجوانوں کو مناسب تعلیم ،ہنر، اور بامعنی با اختیار بنایا جائے تو ان متحرک نوجوانوں کے ساتھ ہندوستان قومی وعالمی شراکت کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عالمی شہرت یافتہ ماہر اقتصادیات جناب پروفیسر ابو صالح شریف نے کیا۔ جناب پروفیسر ابو صالح شریف حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسکول برائے سماجی علوم و فنون کے زیراہتمام مرکز برائے مطالعات نسواں کے اشتراک سے منعقدہ خصوصی لکچرر پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے مصدقہ اعداد و شمار کے حوالوں سے ہندوستان کے مختلف شعبوں میں تمام طبقات کی حصہ داری اور اس میں مسلمانوں کے تناسب کو بھی نمایاں طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم میں مسلمانوں کی گھٹی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا

 

۔ اس کے ساتھ ساتھ پروفیسر صالح شریف نے اردو اور انگریزی زبانوں کے بشمول علاقائی زبانوں پر بھی عبور حاصل کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ مقامی زبان کے سیکھنے سے وسیع مواقع حاصل ہونگے۔ اس پروگرام کی صدارت ڈین اسکول برائے سماجی علوم و فنون ، پروفیسر فریدہ صدیقی نے کی اورانہوں نے ہی خیرمقدمی کلمات کے ساتھ مہمان مقرر کا تعارف پیش کیا

 

شرکائے کے پوچھے گئے سوالات کا مہمان مقرر نے تشفی بخش جواب دیا ،مرکز برائے مطالعات نسواں کی ڈایریکٹر پروفیسر شاہدہ کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ ، اس انتہائی معلوماتی لکچر میں اسکول برائے سماجی علوم و فنون سے منسلک شعبہ جات کے تدریسی اسٹاف نے شرکت کی۔۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button