جرائم و حادثات

جگتیال کے ایک آئیل مل میں بھیانک آگ

جگتیال _ 17 دسمبر ( اردولیکس) جگتیال میں ایک آئیل مل میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔یہ مل جگتیال کے نئے بس اسٹینڈ کے قریب رام بازار روڈ پر واقع ہے جس میں جمعہ کی رات  بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد جان بچانے کیلئے دوڑ پڑے۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی تھا۔مقامی افراد کی اطلاع پر دو فائربریگیڈس نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔پولیس نے وہاں پہنچ کرراحت کام انجام دیئے۔آگ لگنے کی وجہ فوری طورپر معلوم نہ ہوسکی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button