جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ٹریفک سگنل کی بیاٹریوں کی چوری 2 گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کی عابڈ پولیس نےشہر کے مختلف علاقوں سے ٹریفک سگنل کی بیٹریاں چوری کرنے والے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ ان کے پاس سے 5 لاکھ روپے مالیت کی 26 بڑی بیٹریاں اور 48 چھوٹی بیٹریاں ضبط کی گئیں۔ پولیس کو پتہ چلا کہ ان کے خلاف چیتنیا پوری پولیس اسٹیشن میں 11 مقدمات درج ہیں۔ عابدس انسپکٹر پرساد نے بتایا کہ ملزم شیخ عظیم الدین اور جنگلہ مدیلٹی عرف مدھو کے خلاف مقدمہ درج کرکے انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button