جنرل نیوز

آج ہفتہ 6 اپریل کو چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی عظیم الشان ۲۲ ویں لیلۃ القدر کانفرنس

مہما ن مقررین عالمی شہرت یافتہ عالم دین ، سیاح یوروپ و ایشیاء علامہ احمد رضا منظری (بریلی) ، خطیب الہند علامہ صغیر رضا قادری (بنارس) ، علامہ سید شاہ عبدالمعز حسینی شرفی کا مختصر تعارف  

حیدرآباد۔04/اپریل ( راست ) محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) ـ و ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی عظیم الشان بائیسویں لیلۃ القدر کانفرنس و تحفظ ناموس رسالت ﷺ کا انعقاد 6/اپریل2024ء بروزہفتہ بعد نمازِ تراویح بمقام : گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئیگا ۔کانفرنس کی قیادت پیر طریقت حضرت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی صاحب قبلہ ( شرفی چمن ) ، صدارت حضرت مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی صاحب ، سرپرستی حضرت مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی صاحب، نگرانی عالیجناب محمد شوکت علی صوفی کرینگے ۔ مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے عالیجناب محمد افتخار شریف صاحب ( حال مقیم امریکہ )ہونگے ۔ زیر حمایت حضرت مولانا محمد اخلاق اشرفی (چیرمین ورلڈ قرآنک مشن )، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی ، مہمانانِ خصوصی ڈاکٹر حیدر یمنی ، ڈاکٹر مجیب شاہد ، ڈاکٹر محمد عظیم برکاتی (ایڈوکیٹ) ، ڈاکٹر سید خالد ، ڈاکٹر سید قمر قادری ، ڈاکٹر غوث قادری ، سید اعزاز محمد قادری ہونگے۔ اس عظیم الشان کانفرنس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تشریف لانے والے پہلے مہمان مقرر عالمی شہرت یافتہ ممتاز عالم دین ،سیاح یوروپ و ایشیاء ، مفکر اسلام ، خطیب الہند حضرت العلامہ مولانا محمد احمد رضا منظری صاحب حفظہ اللہ (بریلی شریف ) کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ۔ آپکا شمار ہندوستان کے اکابر علمائے اہل سنت میں ہوتا ہے ۔آپ جامعہ منظر اسلام بریلی شریف سے فارغ ہیں ۔ آپ کے فیضانِ خطابت سے یوروپ و ایشیاء و آفریقہ کے لاکھوں لوگ فیضیاب ہوچکے ہیں ۔ اسکے علاوہ ہندوستان کی کئی ریاستوں جیسے ممبئی ، اترپردیش ، مغربی بنگال ، آسام میں بھی آپکے علمی و روحانی فیضان سے کئی افراد فیضیاب ہوچکے ہیں ۔کمیٹی کی دعوت پر پہلے مہمان مقرر کی حیثیت سے آپ تشریف لارہے ہیں جو حیدرآباد کی عوام کیلئے ایک اعزاز ہوگا ۔ کانفرنس میں تشریف لانے والے دوسرے مہمان مقرر عالمی شہرت یافتہ خطیب الہند ، مقرر حق بیاں ، مجاہد ِ دوراں ، خطیب ذیشان حضرت العلامہ مولانا محمد صغیر رضا قادری صاحب قبلہ (بنارس) کی شخصیت بھی محتاجِ تعارف نہیں ۔ آپ کے شب روز دین متین کی تبلیغ و اشاعت میں گذرتے ہیں ۔ آپ کا شمار ہندوستان کے صف ِ اول کے اکابر علماء کرام میں ہوتا ہے آپ کے خطابات کا ڈنکا ہندوستان کی کئی ریاستوں جیسے کلکتہ ، اترپردیش ، بنگلور ، ممبئی ، بنگال ودیگر ریاستوں میں بجتا ہے ۔ آپ کے منفرد اندازِ خطابت سے لاکھوں عاشقانِ رسولﷺ فیض پاچکے ہیں ۔ کمیٹی کی دعو ت پر آپ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تشریف لارہے ہیں جو حیدرآباد دکن کی عوام کیلئے ایک خصوصی اعزاز ہوگا ۔ ان شاء اللہ اس عظیم الشان کانفرنس میں قرآن مجید کا آفاقی پیغام اُمت ِ مسلمہ کے نام ، شانِ رسالتمآب ﷺ میں گستاخی اور اس کی سزا ، تحفظ ِ ناموس رسالت ، نوجوان نسلوں کی مغربی کلچر سے حفاظت ،دین سے دوری اور والدین و سرپرستوں کی ذمہ داریاں دینی تعلیم و تربیت کی اہمیت ، دشمنان اسلام کی سازشیں جیسے عنوانات پر مہمان مقررین کرام و مقامی مقررین کے فکر انگیز خطابات ہونگے ۔صدر استقبالیہ عالیجناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی صاحب ( ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے ۔ نیز مقامی علماء کرام میں حضرت علامہ ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی (کامل الحدیث جامعہ نظامیہ)، مولانا حافظ و قاری محمد اقبال احمد رضوی القادری ، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی ) کے بھی خطابات ہونگے ۔ کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری کلیم الدین حسان کی قرات سے ہوگا ۔ بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں معروف ثناء خوانِ رسول ملک محمد اسمٰعیل علی خاں (گولڈ مڈلسٹ ) ، محمد سیف رضا قادری ، محمد مجتبیٰ محامد اخلاقی ، محمد داؤد قادری ، سید صوفیان حسین ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ سابقہ جلسوں و کانفرنسوں میں فرزندان توحید کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ پر وسیع نشستوں کے انتظامات رہینگے ، پینے کے پانی اور پارکنگ کی سہولت رہیگی۔ محمد شاہد اقبال قادری ( صدر رحمت عالم کمیٹی ) نے کہا کہ اس عظیم الشان کانفرنس کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے اور دورِ حاضر میں اُمت مسلمہ کو متحد کرنے ، ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ اور قرآن کی عظمت اور نماز کی فضیلت و اہمیت ودین متین کی صحیح تعلیمات سے آگاہ کرنے کمیٹی مسلسل 28سالوںسے اپنے دینی ، اصلاحی و تبلیغی مشن کو جاری رکھے ہوئے ۔ محمد عادل اشرفی ، سید لئیق قادری ، محمد قادر خان قادری ، محمد عبدالکریم رضوی، سید طاہر حسین قادری ، محمد عبید اللہ سعدی قادری شرفی نے تمام برادران اسلام سے گذارش کی ہے اس عظیم الشان کانفرنس کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button