جنرل نیوز

تلنگانہ کے نو نامزد صدر تلگودیشم کاسانی گیانیشور کو ظہیرالدین ثمر کی مبارکباد

حیدرآباد -7 نومبر (پریس نوٹ ) صدر اقلیتی سیل تلگودیشم سکندرآباد پارلیمنٹری کمیٹی محمد ظہیرالدین ثمر نے سابق صدرنشین رنگاریڈی ضلع پریشد کاسانی گیانیشور تلنگانہ تلگودیشم کے صدر بنائے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ تلنگانہ میں تلگودیشم کے استحکام کے لئے اپنی توجہ مرکوز کریں گے ۔ انہوں نے کاسانی گیانیشور کی شال و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔انہوں بتایا کہ کاسانی گیانیشور 10 نومبر کو این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں قومی صدر و سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی موجودگی میں اپنے اس نئے عہدہ صدارت کا جائزہ لیں گے ۔ ظہیرالدین ثمر نے حیدرآباد و سکندرآباد کی عوام بالخصوص اقلیتوں بشمول مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ جائزہ تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کریں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button