نیشنل

آر ایس ایس کے اعلی قائدین کی موجودگی میں نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق بی جے پی کے اہم قائدین کا اجلاس

حیدرآباد _ 6 جون ( اردولیکس ڈیسک)  نریندر مودی کی قیادت میں تیسری مرتبہ این ڈی اے حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں  بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی رہائش گاہ پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ آر ایس ایس کے اعلی قائدین کی موجودگی میں یہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں امیت شاہ، راج ناتھ سنگھ، بی جے پی کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش کے ساتھ آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری سریش سونی، ارون کمار اور دتاتریہ ہوسابلے نے اجلاس میں شرکت کی۔

 

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت تشکیل دینے کا عمل شروع ہوگیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق  منگل کو جاری ہونے والے نتائج کے بعد نریندر مودی ایک بار پھر وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب سے قبل آج بی جے پی صدر جے پی نڈا کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کو کابینہ میں جگہ دینے سے لے کر اور ان جماعتوں کے کن کن  قائدین کو کونسا قلمدان دیا جائے  جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اس کے علاوہ مسلم تحفظات اور کامن سیول کوڈ کے نفاذ اور دیگر کئی مسائل پر بی جے پی کی اتحادی جماعتوں بالخصوص تلگودیشم اور نتیش کمار کی پارٹی کا موقف کیا ہوگا اور اس ایجنڈے پر بی جے پی کو کئا موقف اختیار کرنا ہوگا ۔ان مسائل پر بی جے پی کے قائدین نے آر ایس ایس کے قائدین سے مشورے لئے ہیں

 

نگراں وزیر اعظم نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بنانے کے لیے این ڈی اے کی جمعہ کو میٹنگ ہونے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ نئی حکومت آئندہ ہفتے حلف اٹھائے گی۔ نریندر مودی جو مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں، چہارشنبہ کو اتحادی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کی تھی

 

ذرائع کے مطابق علاقائی پارٹیاں مرکزی حکومت میں کئی اہم وزارتی عہدوں کا مطالبہ کر سکتی ہیں۔ این ڈی اے اتحاد میں سب سے بڑی پارٹی تیلگو دیشم پارٹی 16 ایم پیز کے ساتھ اور جنتا دل 12 ایم پیز کے ساتھ دوسری سب سے بڑی پارٹی ہے۔ نئی بی جے پی کی قیادت والی حکومت ان دو پارٹیوں پر منحصر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button