این آر آئی

بیٹوں نے اپنی ماں کے ساتھ “بین الاقوامی یوم ام” کا جشن منایا

ریاض۔ کے این واصف

معروف سماجی جہدکار و صاحب خیر ڈاکٹر ادریس اور ان کے بھائیوں نے “بین الاقوامی مدرس ڈے” مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر ادریس نے جئے پور، راجستھان سے وزٹ پر آئی اپنی والدہ ماجدہ کے خیر مقدم اور “یوم ام” کو مربوط کرتے ہوئے ایک منفرد تقریب کا اہتمام کیا۔

 

اس تقریب مین ہندوستانی مرد و خواتین، خصوصاُ ریاض میں مقیم راجستھانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سماجی تنظیمون کے اراکین اور احباب کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر ادریس کی والدہ کو تہنیت پیش کی۔اس موقع پر ڈاکٹر اشرف علی صدر آل انڈیا یونائٹیڈ سوسائیٹی، ڈاکٹر ادریس اور ایر انڈیا کے ایرپورٹ مینیجر وکرم اوبا بے مخاطب کرتے ہوئے ماں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

 

حاضرین کی تفریح طبع کے لئے موسقی کے پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ وزٹ پر جئے پور سے آئے ہوئے غزل فنکار استاد عمران خاں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ وکرم اوبا جو ایک فنکار ہیں ماں پر گیت پیش کرکے محفل میں سماع باندھ دیا۔ نعیم عبدالقیوم نے دلچسپ انداز میں نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈاکٹر ادریس کے ہدیہ تشکر پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button