نیشنل

آندھراپردیش میں پیر کو پولنگ کے دوران پرتشدد واقعات _ کئی علاقوں میں جھڑپیں ، آنسو گیس کا استعمال

حیدرآباد _ 14 مئی ( اردولیکس ڈیسک) آندھراپردیش میں پیر کو پولنگ کے دن ریاست کے کئی اضلاع میں پرتشد واقعات پیش آئے۔ کئی مقامات پر حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس اور اپوزیشن اتحاد تلگو دیشم، بی جے پی اور جناسینا کے کارکنوں میں خون ریز جھڑپیں ہوئیں۔ بعض علاقوں میں کانگریس اور وائی ایس آر کانگریس کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات رونما ہوئے۔

ان جھڑپوں میں سینکڑوں کارکنوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے تشدد کے دوران گاڑیوں کو جلا دیا گیا اور بعض علاقوں میں ای وی ایم مشین کو نقصان پہنچایا گیا۔ تشدد سے نمٹنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسائے۔

صبیح 7 بجے سے تشدد اور جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جو رات دیر گئے تک جاری رہا۔اس دوران وائی ایس آر کانگریس کے رکن اسمبلی نے ایک پولنگ بوتھ پر ایک ووٹر کو طمانچہ رسید کردیا۔جس کے جواب میں بوتھ پر موجود دیگر ووٹرس نے رکن اسمبلی کی پٹائی کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button