جرائم و حادثات

4 ٹراکٹر ٹرالیاں، 1 موٹر سیکل کے سارقین گرفتار کمشنر پولیس نظام آباد کے آر ناگاراجو کی پریس کانفرنس

نظام آباد: 22/ ستمبر (اردو لیکس)چار ٹراکٹر ٹرالیوں اور ایک موٹر سیکل کے سرقہ کی واردات میں ملوث سارق کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ کمشنر آف پولیس کے آر ناگاراجو نے بھیمگل پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ نیلم جالندر ساکن بڑا بھیمگل نے اپنے ٹراکٹر ٹرالی کو جو انڈین آئیل پرول بنک کے قریب پارک کیا گیا تھا 13/ ستمبر کی شب نامعلوم افراد کی جانب سے سرقہ کئے جانے کی شکایت درج کرائی تھی۔ اس سلسلہ میں پولیس عہدیداروں پر مشتمل ایک تحقیقاتی ٹیم جو آر پربھاکر، اے سی پی آرمور کی نگرانی میں اے وینکٹیشورلو سرکل انسپکٹر، جی راج بھرت ریڈی سب انسپکٹر، ایم راج شیکھر سب انسپکٹر کمر پلی پر تشکیل دی گئی تھی۔

 

اس ٹیم نے بڑا بھیمگل اور چنگل موضع میں سی سی فوٹیج کی مدد سے ملزمان الکو نتا رمیش پیشہ ٹراکٹر ڈرائیور ساکن ایرگٹلا، نارا مدھو پیشہ ٹراکٹر ڈرائیور، ساکن سوان گاؤن مینڈورہ منڈل کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے پوچھ تاچھ کئے جانے پر انہوں نے جرم اقبال کرلیا۔ ان کے قبضہ سے چارٹراکٹر ٹرالی اور ایک موٹر سیکل برآمد کرلی گئی۔ اس پریس کانفرنس میں اے سی پی آرمور پربھاکر راؤ، اے وینکٹیشورلو سرکل انسپکٹر بھیمگل، جی راجہ بھرت ریڈی سب انسپکٹر بھیمگل، ایم راج شیکھر سب انسپکٹر پولیس کمر پلی کے علاوہ بھیمگل پولیس اسٹیشن کا عملہ موجود تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button