جنرل نیوز

جمعیت اہلحدیث اوٹکور کی جانب سے 18 ستمبر کو ایک عظیم الشان اجلاس عام

اوٹکور : 16 ستمبر (اردو لیکس) مقامی جمعیت اہلحدیث اوٹکور کی جانب سے ایک عظیم الشان اجلاس عام بتاریخ 18 ستمبر 2022 بروز اتوار بوقت بعد نماز مغرب تا عشاء بمقام مسجد محمدی اہلحدیث سلفی نگر،اوٹکور میں منعقد کیا جارہا ہے۔جس کی صدارت جناب نعمت اللہ صاحب حفظہ اللہ امیر صوباٸی جمعیت اہلحدیث تلنگانہ کریں گے۔اس جلسہ کے مہمان مقررین فضیلتہ الشیخ بدیع الزماں مدنی حفظہ اللہ،داعی مسجد بلقیس حیدرآباد(عنوان۔دور حاضر میں اہل ایمان کی آزماٸش) فضیلتہ الشیخ سید واجد حسن مدنی حفظہ اللہ،خطیب مسجد بلقیس حیدرآباد(عنوان۔جنتی عورتوں کی مثال) کے بیانات ہوں گے۔

اس موقع پر شیخ عبدالجواد عمری حفظہ اللہ امیر مقامی جمعیت اہلحدیث اوٹکور نے عوام الناس سے مع دوست و احباب بلا تفریق مسلک شرکت کی گذارش کی ہے۔ اس اجلاس میں خواتین کیلٸے پردہ کا معقول انتظام رہے گا اور اس کے علاوہ تمام شرکاءکیلٸے طعام کا انتظام بھی ریے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button