جنرل نیوز

تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی ایمپلائز سروس اسو سیشن بھینسہ ڈو یزن کے انتخابات

ڈاکٹر سلیم صدر اور اطہر الدین بشیر جنرل سیکرٹری منتخب  

ھینسہ(نامہ نگارافروزخان اسٹاف رپوٹر) ضلع نرمل کے بھینسہ مستقرپرتلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی ایمپلائز سروس اسوسیشن بھینسہ ڈویژن کے انتخابات ضلع نرمل کے اعزازی صدر نور محمد موظف ایم پی ڈی او کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔

تمام ممبرس کی اتفاق آراء سے ڈاکٹر سلیم محکمہ صحت کوبھینسہ ڈویژنل صدر اور بشیر احمد اطہر ایس-جی-ٹی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا جبکہ سید چاند موظف ٹیچر کو اعزازی صدر، مبین احمد ٹیچر کو ورکنگ پریزیڈنٹ ،قادر حسین ٹیچر کو ایڈیشنل سیکرٹری ، عبدالحفیظ خان ٹیچر کو خازن اس کے علاوہ 1.توفیق الدین ،2. ریاض احمد ، 3.عبدالاحمد ، 4.امیر خسرو 5. سجاد احمد ، 6. ڈی پربھا لتا کو نایب صدور۔ عزیز خان ، سراج الدین ، عبد الوکیل ، سید انور ، سید حفیظ کو جواینٹ سکریٹری۔ شفیق الدین ، حمید الدین ، ایم اے باسط ، محمد غوث ، سید ایوب کو آرگنائزر سکریٹریس۔ سید منظور ، ہلال احمد کو پریس اینڈ پبلیسٹی سکریٹری۔ جاوید ہلال ، منہاج صدیقی کو i.t سکریٹریس، کے علاوہ سید عاطف عمید کو اسپورٹس اینڈ کلچرل سکریٹری کی حیثیت سے مقرر کیا گیا۔

بعدازاں اعزازی صدر نور محمد اور نو منتخبہ صدر ڈاکٹر سلیم نے کہا کہ ٹی ایس میسا سرکاری ملازمین خصوصیت کے ساتھ مینارٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے مسایل کو حل کرنے کے لئے ہمیشہ مستعد رہے گی اس کے ساتھ ساتھ سماجی فلاح و بہبود کے کاموں کو بھی انجام دے گی۔ انھوں نے ضلع نرمل کے تمام مینارٹی ملازمین سے خواہش کی کے وہ اسو سیشن کی رکنیت حاصل کرتے ہوئے اسے مضبوط کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button