نیشنل

گیان واپی مسجد کا آج فیصلہ، سی اے اے کی درخواستوں پربھی ہوگی سماعت

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں آج شہریت ترمیم قانون کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت ہوگی۔ اس سلسلے میں 200 سے زیادہ مفاد عامہ کی درخواستیں عدالت عظمیٰ میں داخل کی گئی ہیں۔چیف جسٹس یو یو للت کی سربراہی والی بنچ سی اے اے کے جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کرے گی۔

اسی طرح آج گیان واپی مسجد کیس کا بھی فیصلہ سنائے جانےکا امکان ہے۔ گزشتہ ماہ فرقہ وارانہ اعتبار سےحساس اس کیس کا فیصلہ 12 ستمبرتک محفوظ کردیا گیا تھا۔ فیصلہ کے پیش نظرامتناعی احکامات نافذ کردئیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button