نیشنل

آندھراپردیش حکومت نے 2 لاکھ 79 کروڑ کا بجٹ پیش کیا _ اقلیتوں کے لئے 4203 کروڑ روپے

وجئے واڑہ _ 16 مارچ ( اردولیکس) آندھراپردیش کی وائی ایس جگن موہن ریڈی حکومت نے آج 2 لاکھ 79 ہزار 279 کروڑ روپے کا  بجٹ پیش کیا۔ وزیر فینانس بی راجندر ناتھ نے اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے حکومت کے فلاح وبہبود کے کاموں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ہر محکمے کے ساتھ مناسب انصاف کیا گیا۔ بجٹ میں اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لئے 4203 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ بی سی طبقات کی بہبود کے لئے 38605 کروڑ روپے ‘ ایس سی طبقہ کے لئے 20 ہزار کروڑ روپے ‘ ایس ٹی کے لئے 6929 کروڑ روپے اور کاپو طبقہ کے لیے 4800 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button