تلنگانہ

طبعیت ٹھیک نہیں ہے حاضر نہیں ہو سکوں گی۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو کویتا کا مکتوب

نئی دہلی: ایم ایل سی کویتا جو دہلی میں ہیں 16 مارچ یعنی آج پوچھ تاچھ کیلئے انفورسمنٹ کے دفتر سے رجوع نہیں ہوئیں۔ انہوں نے اپنے نمائندے کے ساتھ ای ڈی حکام کو ایک مکتوب بھیجا جس میں کہا گیا کہ وہ خرابی صحت کی وجہ سے حاضر ہونے سے قاصر ہیں۔ مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ درخواست سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اور وہ عدالت کے فیصلے کے بعد پیش ہوں گی، شیڈول کے مطابق انہیں 11 بجے ای ڈی حکام کے سامنے پیش ہونا تھا۔  قبل ازیں کویتا نے گھر پر اپنے وکلاء کے ساتھ مشاورت کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button