جنرل نیوز

مدہول رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کا شدیدبارش سے تباہ شدہ سڑکوں اورفصلوں کا معائنہ

بھینسہ(نامہ نگامحمدمشرف رپوٹر) رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نے آج مدہول منڈل میں ہوئی شدیدبارش سے تباہ شدہ سڑکوں اورکھیتوں میں فصلوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پررکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نےکہاکہ مدہول سے ایلوت اوردھرما آبادجانےوالے راستے پرموجودپل دودن کی شدیدبارش سےٹوٹ گیاہے۔جس سے عوام کومشکلات درپیش آرہی ہے۔

 

 

 

بعدازاں انہوں نے تمام کسانوں کو پریشان نہ ہونے کوکہا اور کہاکہ حکومت آپ کےساتھ کھڑی ہے پریشان ہونے کی ضروت نہیں اور پل کودوبارہ جلدہی تعمیرکروانےاور فصلوں کو ہوئےنقصانات سے وزیراعلی کو واقف کرواتےہوئے معاوضہ فراہم کا تیقن دیا۔اس موقع پرزیڈپی ٹی سی سریندرریڈی۔ایم پی ٹی سی سرینواس گوڑ۔اشوک۔موہن یادو۔وشمبھرکےعلاوہ کسان موجودتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button